#IQTBAAS..
وہ کچن میں کھڑی پیاز کاٹ رہی تھی،
میری آہٹ سن کر مڑی تو میں نے دیکھا۔
اسکی آنکھیں بلکل سرخ تھیں اور مسلسل آنسو بہہ رہے تھے میں نے ہمدردی سے پوچھا،
رو رہی ہو؟
بھیگی آنکھوں سے ہنستے ہوئے بولی نہیں تو۔
پیاز کاٹ رہی تھی بہت کڑوا ہے۔
میں نے کہا خالہ امی بلا رہی ہیں آپکو
رشتہ دیکھنے وہ لوگ آ چکے ہیں۔
ٹھیک ہے اس نے پہلے آنکھیں صاف کی پھر ٹرے میں کولڈ ڈرنک فروٹ وغیرہ رکھ کر دوپٹہ ٹھیک سے اوڑ کر باہر کی طرف چل دی۔
میں نے اس کہ جسنے کہ بعد ٹیبل پہ پڑے پیاز کی طرف دیکھا جو آدھ کٹا تھا باقی آدھے پیاز کو میں کاٹنے لگا۔
اور ایک حیرت کا جھٹکا مجھے تب لگا جب پورا پیاز کٹ گیا اور نہ میری آنکھیں جلی اور نہ ان میں پانی آیا۔
پیاز تو بلکل بھی کڑوا نہیں۔۔
میں نے اس کہ قدموں کی آہٹ سن کر مڑ کہ دیکھا۔
تو پیکٹ سے بسکٹ نکال کر پلیٹ میں رکھتے ہوئے اسکے ہاتھ ایک لمحے کو رک گئے۔
اس نے اپنی سرخ آنکھیں میری آنکھوں میں ڈال کر بھیگے لہجے میں دھیرے سے سرگوشی کرنے والے انداز میں کہا پیاز تو کڑوا نہیں ہوتا عمر بھائی عورت کی زندگی کڑوی ہوتی ہے.
کیا ہوا یار زندگی کو ؟
اچھی بھلی تو ہے ۔۔!!!
والدین بہن بھائی اچھی تعلیم عزت اعلی فیملی زندگی کی ہر سہولت۔۔۔
پھر یہ زندگی سے گلہ ناشکری کیوں ؟
عمر بھائی !!
آپ نہیں سمجھیں گے اس نہ چائے کیتلی میں ڈالتے ہوئے مایوسی سے کہا۔
تو سمجھاو نا میں نے بسکٹ پلیٹ سے اٹھا کہ منہ میں ڈالتے ہوئے کہا۔
اس نے پلٹ کر مجھے دیکھا اور کہا کہ میرے ساتھ آو۔
وہ چائے لے کر ڈرائینگ روم میں چلی گی۔اور میں کھڑکی کہ پاس کھڑا اندر کا منظر دیکھنے لگا۔
موٹی موٹی تیں عورتیں صوفے بیٹھے قصایئوں والی نظروں سے نادیہ کو دیکھ رہی تھی۔ میں کمرے سے باہر کھڑا تھا مگر وہ نظروں کی چبھن مجھے بھی بے چین کر گئی۔
خالہ بار بار اصرار کر کہ ان کی پلیٹیں بھر رہی تھی۔ سر جھکائے کسی بے جان مورت کی طرح ساکت بیٹھی نادیہ پہ مجھے بہت ترس آ رہا تھا۔
بہن آپکے خاندان میں کوئی رشتہ نہیں ہے ؟ خاتون نے تھل تھل کرتے وجود کو سنبھالتے ہوئے چبھتے ہوئے لہجے میں سوال کیا؟
خالہ نے سادگی سے جواب دیا : جی بہت بچے ہیں خاندان میں ماشاللہ۔
اچھا یہ لڑکا کون تھا جس نے دروازہ کھولا؟
وہ میرے بارے میں پوچھ رہی تھی۔
اللہ رکھے بھانجا ہے میرا #CSS کیا ہے ابھی۔
ان شاء اللہ جلدی ٹرینئگ پر چلا جائے گا۔
خالہ کہ لہجے میں محبت ہی محبت تھی۔
دیکھو بہن اگر خاندان میں اتنے اچھے لڑکے ہیں،
تو آپکی بیٹی کہ لیے رشتے کروانے والی ماسی کیوں کوشش کر رہی ہے؟ ناراض نہ ہونا میں تو سیدھی بات کرتی ہوں. پلیٹوں پر ہاتھ صاف کرتی موٹی عورت کو اس بات سے کوئی غرض نہیں تھی، کہ اس کی باتوں سے خالہ اور نادیہ پہ کیا گذر رہی ہے۔
خاندان والوں پہ بیٹیوں کہ گن کھلے ہوتے ہیں. اگر کسی اچھی بھلی نظر آنے والی لڑکی کو رشتہ نہیں مل رہا ہوتا خاندان میں، تو اس کا مطلب یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکی میں کچھ گڑبڑ ہے، کتنی نہ دقیانوسی سوچ ہے آج کل کے پڑھے لکھی جاہل لوگوں کی.
نادیہ اڑی اڑی رنگت اور کانپتے ہاتھوں سے ٹرے پکڑے باہر نکلی۔
میری طرف ایک شکایتی نظر ڈالی، اور کچن میں گھس گئی۔
خواتین باہر نکل رہی تھی۔
ارے شاہدہ اتنا خوبصورت اور پڑھا لکھا بھانجا گھر میں ہے،
تو اچھی نہیں ہوگی نا لڑکی اس لیے تو۔۔۔۔۔!!
مجھ میں اور سننے کی ہمت نا رہی
اور میں اس کہ پیچھے کچن میں آگیا۔
وہ ہاتھ میں پیاز پکڑے کھڑی تھی
اور آنسوں کا ایک سیلاب تھا جو گالوں پہ بہہ رہا تھا۔
میں نے پیاز اس کہ ہاتھ سے لے لیا۔
پیاز تو کڑوا نہیں یے نا۔
زندگی کڑوی ہے تو یہ زندگی مجھے دے دو نا۔💕💕💕
میں نے اس کہ آنسو اپنی ہتھیلی پر سجا لیے۔
یہ بہت قیمتی ہوتے ہیں، انھیں ضائع نہیں کرتے۔
وہ حیرت اور بے یقینی سے مجھے دیکھ رہی تھی۔
اور
میں دل ہی دل میں خودکو کوس رہا تھا۔
کیوں کے امی کہ بار بار کہنے کہ باوجود میں نے اس رشتے کہ لیے حامی نہیں بھری تھی۔
اور خاندان سے باہر شادی کرنے کی رٹ لگا رکھی تھی۔
حالانکہ
شریک حیات کہ لیے کسی بھی لڑکی جو خوبیاں چاہیے ہوتی ہیں، وہ سب نادیہ میں موجود تھی۔
میں ہی کیا، خاندان کا جو بھی لڑکا کسی اچھے مقام پہ پہنچتا ہے،
وہ فیملی سے باہر شادی کی رٹ لگا لیتا ہے۔
اور اس طرح نا جانے کتنی لڑکیاں اچھے رشتوں کی تلاش میں لوگوں کہ طعنے اور اپنی کردار کشی برداشت کرنے پر مجبور ۔۔😭😭
پیاز کاٹنے کہ بہانے آنسو بہاتی رہتی ہی😢😢😢😭😭